ETV Bharat / crime

Lucknow Triple Talaq Case: شادی کے تیس برس بعد طلاق!

author img

By

Published : Aug 2, 2022, 8:21 PM IST

لکھنؤ سے تین طلاق کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے شادی کے 30 برس بعد بیوی کو تین طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔ Triple Talaq after Thirty Years of Marriage

triple-talaq-given-after-30-years-of-marriage-in-lucknow
شادی کے تیس برس بعد طلاق

لکھنؤ: دارالحکومت کے حضرت گنج کوتوالی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر تین طلاق کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ شوہر نے پہلے اسے مارا پیٹا اور بعد میں اسے تین طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔ متعدد بار تھانے جانے کے بعد بھی پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت درج نہیں کی۔ Triple Talaq after Thirty Years of Marriage

حضرت گنج کوتوالی کے علاقے کی رہائشی زیبا الٰہی نے بتایا کہ ان کی شادی انور الٰہی سے 30 مئی سنہ 1991 کو ہوئی تھی اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔ وہ کوتوالی علاقے کے 25 تلک مارگ لکھنؤ کی رہنے والی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس جنوری 2022 میں انور الٰہی نے انہیں مار کر گھر سے باہر نکال دیا تھا۔ جب زیبا الٰہی بہرائچ میں اپنے والد کے گھر چلی گئی تھی۔ کچھ دنوں کے بعد بڑی بیٹی کا بورڈ کا امتحان تھا تو اسے واپس آکر لکھنؤ میں کرائے کا مکان لینا پڑا۔

متاثرہ کا الزام ہے کہ اس کا شوہر ہر روز شراب کے نشے میں گھر آتا تھا اور اس کی پٹائی کرتا تھا۔ وہ بدتمیزی کرتا رہا اور اسے ذہنی اذیت دیتا رہا۔ شرم کے مارے متاثرہ خاموش رہی، لیکن جب پانی سر پر چلا گیا تو متاثرہ نے مزاحمت کی، جس پر شوہر نے انہیں تین طلاق دے دیا۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.