ETV Bharat / crime

Three Dead After Drinking Spurious Liquor: جنوبی 24 پرگنہ میں شراب پینے سے تین لوگوں کی موت - etv bharat urdu news

جنوبی 24 پرگنہ کے بوروئی پور تھانہ کے تحت رانا علاقے میں منعقد تقریب کے دوران دیسی شراب پینے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ دیگر پانچ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Three die due to drinking liquor in South 24 Parganas
جنوبی 24 پرگنہ میں شراب پینے سے تین لوگوں کی موت
author img

By

Published : Mar 16, 2022, 1:27 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بوروئی پور تھانہ کے تحت رانا علاقے میں منعقد تقریب کے دوران دیسی شراب پینے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر پانچ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق بروئی پور میں واقع 16 نمبر ریل گیٹ کے راتھن گائن نام کے ایک شخص کے مکان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا. اسی درمیان راتھ گائن اور ان کے دوستوں نےضرورت سے زیادہ شراب پی لی۔

کچھ دیر بعد ہی شراب نوشی کرنے والے یکے بعد دیگرے بیمار پڑنے لگے۔ اسی درمیان ایک سجیت نام کے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

افراتفری کے عالم میں بیمار پڑنے والے افراد کو بروئی پور محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں مزید دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

بروئی پور تھانے کے آفیسر دیب کمار پولیس اہلکاروں کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ بروئی پور محکمہ صحت کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی۔

بروئی پور محکمہ صحت کی ٹیم کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کے سبب ہی تین لوگوں کی موت ہوئی ہو گی لیکن ہمیں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے تک کچھ بھی واضح طور پر بولنے سے گریز کرنا چاہیے۔

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ فی الحال کسی نتیجے پر پہنچا نہیں جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.