ETV Bharat / crime

ACB Arrested Patwari In Budgam: ضلع بڈگام میں اے سی بی نے پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا

author img

By

Published : May 22, 2022, 1:39 PM IST

ضلع بڈگام میں اے سی بی نے پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ پٹواری نے اس شکایت کنندہ سے کاغذات بنانے اور جاری کرنے کے لیے بھاری رشوت طلب کی تھی۔ ACB Arrested Patwari In Budgam

15353976
15353976

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اے سی بی نے بشیر احمد ڈار پٹواری حلقہ وہاب پورہ کو ریونیو ایکسٹریکٹس (فارڑ فار سیل آف پراپرٹی) کے کاغذات بنانے کے لیے شکایت کنندہ سے 01 لاکھ 65 ہزار روپے کی رشوت طلب کرنے اور لینے پر گرفتار کیا گیا۔ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کو بشیر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ سعد پورہ بیروہ جو کہ پٹواری حلقہ وہاب پورہ بڈگام میں طائنات تھا کے خلاف ایک شکایت کنندہ سے 165000 روپے کی رشوت لینے کی شکایت موصول ہوئی۔ ACB Arrested Patwari In Budgam

ضلع بڈگام میں اے سی بی نے پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وہ وہاب پورہ بڈگام میں واقع 15 مرلہ زمین کو فروخت کرنا چاہتا ہے جس کے لیے اس کو محصولات کی ضرورت تھی جس کے سلسلے میں اس نے متعلقہ پٹواری سے رابطہ کیا. اس متعلقہ پٹواری نے اس شکایت کنندہ سے کاغذات بنانے اور جاری کرنے کے لیے بھاری رشوت طلب کی اور اس کو مجبور کیا کہ وہ یہ رقم ادا کریں. پٹواری نے شکایت کنندہ سے 01 لاکھ روپے پیشگی ادا کرنے اور بعد میں مزید 65 ہزار کا مطالبہ کیا. اس سلسلے میں شکایت کنندہ نے اے سی بی سے رابطہ قائم کیا اور اس بارے میں ان سے مدد لی۔ the ACB arrested Patwari for taking bribe In Budgam district

یہ بھی پڑھیں:

اے سی بی نے اس ضمن میں 1988 کے ایکٹ کے سیکشن 07 کے تحت بیان کردہ جرم کے کمیشن کو ظاہر کرتے ہیں اس کے مطابق پولیس سٹیشن اے سی بی سرینگر میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیرِ نمبر 19/2022 درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی. مقدمہ کے اندراج کے فوراً بعد "ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی". ٹیم نے پٹواری بشیر احمد ڈار کو بیروہ بڈگام میں شکایت کنندہ سے رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا. ملزم پٹواری کو فوری طور پر موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے. ملزم کے دفتر اور رہائش گاہ کی بھی تلاشی لی گئی. اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.