ETV Bharat / crime

علی گڑھ: اے ایم یو سلیمان ہال میں بہرے معذور شخص ابھیشیک کی خود کشی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تاریخی سلیمان ہال میں واقع کشمیری ہاؤس کے کمرہ نمبر 100 میں 24 سالہ بہرے معذور شخص ابھیشیک کمار نے خودکشی کرلی ہے۔ حالانکہ اے ایم یو پراکٹر نے بتایا کہ مہلوک کا اے ایم یو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اے ایم یو کے سلیمان ہال میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی

author img

By

Published : Jul 22, 2021, 5:36 PM IST

Updated : Jul 22, 2021, 10:55 PM IST

سلیمان ہال کے کشمیری ہاؤس کا کمرہ نمبر 100 اے ایم یو سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے ایک طالب علم کے نام پر الاٹ ہے، جو عید کے موقع سے اپنے گھر گیا ہوا ہے۔ جس کی غیر موجودگی میں اس کا جاننے والا پیلی بھیت کا رہائشی 24 سالہ ابھیشیک کمار نے کمرے میں داخل ہوکر خودکشی کرلی۔

پروفیسر محمد وسیم علی
خودکشی کی اطلاع ایک لڑکی نے سلیمان ہال کے ملازم محمد ثاقب کو دی، جس کے بعد ثاقب اور اے ایم یو انتظامیہ کے لوگ کمرہ نمبر 100 میں پہنچے تب تک ابھیشیک خودکشی کرچکا تھا۔ خودکشی کی اطلاع لڑکی کے پاس ہونے اور لڑکی کا ہال کے ملازم کو اطلاع کرنے سے شبہ ہوتا ہے کہ خودکشی کی وجہ کہیں نہ کہیں وہ لڑکی ہوسکتی ہے۔ علی گڑھ پولیس سمیت اے ایم یو پراکٹر کی ٹیم مزید تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔ اے ایم یو کے پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا خودکشی کرنے والا شخص ابھیشیک کمار کا اے ایم یو سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ نہ ہی کبھی اے ایم یو کا طالب علم رہا ہے اور نہ ہی ملازم ہے۔
اے ایم یو کے سلیمان ہال میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی
اے ایم یو کے سلیمان ہال میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی
سلیمان ہال کے کشمیری ہاؤس کے جس کمرے میں ابھیشیک کمار نے خودکشی کی ہے وہ اے ایم یو انجینیئرنگ کے طالب علم کے نام پر الاٹ ہے، جو عید کے موقع سے اپنے گھر گیا ہوا ہے، اس دوران ابھیشیک کمار نے کمرہ نمبر 100 میں غیر قانونی طور پر داخل ہوکر خودکشی کو انجام دیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والےنوجوان نے خودکشی کرلی

پراکٹر وسیم علی نے بتایا کہ جیسے ہی ہمیں اس واقعے کی اطلاع ملی میں فوراً موقع پر پہنچا جب تک لڑکا خودکشی کرچکا تھا، اس کے بعد باڈی کو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج لے جایا گیا ہے اور علی گڑھ پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ علی گڑھ پولیس اور ہم بھی اس سلسلہ میں مزید تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم علی نے بتایا کہ آگرہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کا رات میں سلیمان ہال کے ملازم محمد ثاقب کے پاس ٹیلی فون آیا جس نے یہ اطلاع دی کہ آپ کے سلیمان ہال کے کمرہ نمبر سو میں ایک لڑکا خودکشی کرنے جارہا ہے آپ اس کو بچالیجئے۔ ملازم اور ہم لوگ وہاں پہنچے تو لڑکا خودکشی کرچکا تھا۔

Last Updated : Jul 22, 2021, 10:55 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.