ETV Bharat / crime

ہیروئن کے ساتھ دو کانسٹیبل سمیت چھ افراد گرفتار - kolkata news

'ایس ٹی ایف' کی ٹیم نے ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں کلکتہ پولیس کے دو کانسٹیبلوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ہیروئن کے ساتھ دو کانسٹیبل سمیت چھ افراد گرفتار

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:31 PM IST

کلکتہ میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم نے کلکتہ پولیس کے دو کانسٹیبلوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کرکے 12 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

ایس ٹی ایف کے ڈپٹی کمشنر آئی پی ایس اپارجیتا رائے نے بتایا کہ بنگشال کورٹ میں ان لوگوں کو پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں 12 دن کے لئے ریمانڈ پربھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ '12 مارچ کو کلکتہ کے جنوبی پورٹ پولیس اسٹیشن کے تحت اسٹرینڈ روڈ پر پیٹن کے قریب تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی تلاشی لینے کے بعد ان سے ایک کلو 132 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ ان تینوں کی شناخت بھوانی وشواس، راجو وشواس اور سمبت رائے کے طور پر ہوئی ہے۔

سمبت اصل میں اوڈیشہ کا رہائشی ہے جو یہاں منشیات لے جانے آیا تھا اور بھوانی وشواس، راجو دونوں ہی کلکتہ سے ملحقہ شمالی 24 پرگنہ کے رہائشی ہیں۔

یہاں تفتیش کے دوران گرفتار ملزمین نے بنون کے تین دیگر افراد کے بارے میں بتایا جو عام طور پر کلکتہ آتے تھے اور ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

پولیس نے فوری طور پر چھاپہ مارا لیکن دو افراد مفرور تھے، تیسرا کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے تفتیش کرنے کے بعد باقی دونوں کو بھی کلکتہ کے گڑیا گھاٹ پولیس اسٹیشن کے تحت پولٹری فارم کے خفیہ ٹھکانے سے اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے گرفتار کیا گیا۔ یہاں وہ دونوں چھپے ہوئے تھے۔

اپارجیتا رائے نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے تین افراد میں سے پلوش بسواس اور سبرت بسواس کلکتہ پولیس کانسٹیبل ہیں اور بنون میں رہائش پذیر ہیں۔ تیسرے کا نام پرشانت سکندر عرف پونچا ہے، جو ایک ہیروئن کا بدنام اسمگلر تھا۔ اس کے پاس سے موبائل فون، زیورات اور نقدی برآمد ہوئے۔ ہر ایک سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان کے دوسرے ساتھیوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.