ETV Bharat / crime

Shadab Killer Arrested مظفر نگر پولیس نے شاداب کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا - چار ملزمان غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار

مظفرنگر میں کھڈا کے رہائشی محمد شریف کے مکان میں لوٹ کے ارادے سے داخل ہوئے کچھ بدمعاشوں کی فائرنگ میں محمد شریف کے بیٹے شاداب کی موت ہوگئی۔ معاملہ درج ہونے کے بعد مظفرنگر پولیس نے آج سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ Shadab killer Arrested

مظفر نگر پولیس نے شاداب کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 11:59 AM IST

مظفرنگر: اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ چپار کے گاؤں کھڈا میں 30 ستمبر کی دیر رات کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے لوٹ کے ارادے سے محمد شریف کے مکان میں داخل ہوئے تھے۔ اس دوران گھر والوں کے شور مچانے پر بدمعاش فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے لگے جس میں ایک گولی محمد شریف کے بیٹے شاداب احمد کو لگی۔ موقع سے شاداب کے اہل خانہ نے اسے زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ Shadab killers arrested by Muzaffarnagar police

ویڈیو

اس قتل سے متعلق شاداب کے اہل خانہ نے چھپار تھانہ میں مقدمہ درج کرایا۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کڑی مشقت کے بعد واردات اور قتل میں ملوث سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے پولیس نے لوٹ کی رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔ Shadab killers arrested by Muzaffarnagar police

مزید پڑھیں:

اس حوالے سے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے شاداب کے قاتلوں کا انکشاف کرتے ہوئے گرفتاری کا دعوہ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے سبھی ملزمین سہارنپور اور شاملی کے رہائشی ہیں جن کے اوپر مظفرنگر، سہارنپور اور شاملی میں کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمے درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.