ETV Bharat / crime

Road Rage In Noida: کار نے ایک شخص کو کچلا، چار گرفتار - مہامایا فلائی اوور پر سڑک حادثہ پیش آیا

اترپردیش کے نوئیڈا میں مہامایا فلائی اوور پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔وہیں اس معاملے میں پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔Road Rage In Noida

کار نے ایک شخص کو کچلا، چار گرفتار
کار نے ایک شخص کو کچلا، چار گرفتار
author img

By

Published : May 3, 2022, 9:58 PM IST

نوئیڈا میں کل دیر رات ایک نوجوان اپنے دو دوستوں کے ساتھ کار میں سونی پت جا رہا تھا۔ اس دوران اتر پردیش نوئیڈا کے مہامایا فلائی اوور پر ایک اور کار ڈرائیور نے اس کی کار کو زبردست ٹکر مار دی۔ اس کے بعد نوجوان اور اس کے دوستوں کا ملزم کار ڈرائیور سے جھگڑا ہوگیا۔ اسی دوران ملزم نوجوان اپنی گاڑی سے ان دونوں کو کچل کر فرار ہوگیا۔ ٹکر اتنی زور سے ماری کہ متاثرہ شخص کئی میٹر اوپر ہوا میں اچھل گیا۔ حادثے میں شدید زخمی دوستوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ سبھی نوئیڈا کے رہنے والے ہیں۔Road Rage In Noida

کار نے ایک شخص کو کچلا، چار گرفتار

زخمی نوجوان کے اہل خانہ نے سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔ تھانہ انچارج راجیو بالیان نے بتایا کہ سیکٹر-20 کا رہنے والا دیواکر موٹوانی کل رات تقریباً ایک بجے اپنے دو دوستوں کے ساتھ سونی پت جا رہا تھا۔ اس دوران یہ واقعہ منظر عام پر آیا۔ گرفتار ملزمان کے نام نوین آوانہ، سوریہ بھاٹیہ، ابھینو سہگل اور نتیش گپتا ہیں۔ تمام مقامی باشندے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ نوئیڈا میں روڈ ریج کے واقعات عام ہو گئے ہیں۔ ماضی میں کئی بار اس طرح سڑک پر تصادم کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ایسی خبریں نہ صرف نوئیڈا بلکہ غازی آباد، گڑگاؤں اور فرید آباد میں بھی اکثر سننے کو ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Aligarh: علیگڑھ سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک، دس سے زائد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.