بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی پولیس نے آج فتح گنج مغربی کے رہائشی ڈرگ مافیا ریاست عرف ننھے لنگڑا کی 7.84 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی۔ اسمگلنگ کے معاملے میں ننھے لنگڑا کا بیٹا جیل میں ہے جب کہ لنگڑا مفرور ہے۔ Police Action on Drug Smugglers in Bareilly
فتح گنج مغربی پولیس اسٹیشن کی جانب سے کی گئی کارروائی کے مطابق ریاست عرف ننھے لنگڑا اور اُس کا بیٹا یوسف عرف ببّو اسمگلنگ کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ننھے لنگڑا نے اپنی اہلیہ شکینہ، بیٹا محمد یونس اور یوسف کے نام پر قصبہ میں کروڑوں کی جائیدادیں بنا رکھی ہے۔
ریاست عرف ننھے لنگڑا کا نام تھانے میں کی ہسٹری شیٹر کے طور پر درج ہے جس کی وجہ سے پولیس نے اسے ڈرگ مافیا قرار دے رکھا ہے۔ لنگڑا کے خلاف بریلی پولیس اسٹیشن میں منشیات کی اسمگلنگ کے سات مقدمات درج ہیں۔ Police Action on Drug Smugglers in Bareilly
مزید پڑھین:
ایس پی دیہی راج کمار اگروال کے مطابق ڈرگ مافیا ننھے لنگڑا اور اس کے خاندان کی تقریباً آٹھ کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی گئیں، اس کے علاوہ دیگر اسمگلروں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔