ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ مجھولہ میں 12 فروری کو مہیندر سنگھ ولد سردار سنگھ مقامی لاکڑی فَاضَل پور نے ایک تحریر دیکر کہا تھا 'میرا بیٹا مگن کمار (24 برس) 11 فروری سال 2020 شام تقریباً پانچ بجے سے گھر نہیں آیا ہے۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کر اس کی تفتیش شروع کر دی تھی۔
آج ایس پی سٹی امت آنند نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پیسے کی وجہ سے تین لوگوں نے مگن کا قتل کر دیا تھا۔ آج تینوں ملزمان کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ امت آنند نے بتایا کہ قاتل موہت نے جانکاری میں بتایا کہ دو سال پہلے اس نے مگن سے دو لاکھ اسّی ہزار روپیہ سود پر لیے تھے، تین مہینے سے قسط نہ دے پانے کی وجہ سے مگن نے مجھ سے کئی بار گالی گلوچ کی اور گھر پر آکر بد تمیزی بھی کیا کرتا تھا۔
اسی غصہ میں آکر اس نے لاکھن کے ساتھ مل کر مگن کے سر پر لوہے کی راڈ مار کر اس کا قتل کر دیا اور مگن کی لاش کو تھانہ کٹگھر علاقے کے ریلوے اسٹیشن کے پاس پھینک دیا۔ لاش کو سَنجِیو کی موٹر سائیکل پر رکھ کر لے جایا گیا تھا۔ اس بات کی خبر سنجیو کو بھی لگ گئی تھی کہ مگن کا قتل موہت اور لاکھن نے کر میری موٹر سائیکل سے لاش کو پھینکا ہے لیکن پولیس کو خبر نہ دینے کی وجہ سے پولیس نے سنجیو کو بھی ملزم بنایا ہے۔