ETV Bharat / crime

مالیگاؤں: جنرل اسپتال میں نوجوان پر چاقو سے حملہ - مالیگاؤں جنرل اسپتال میں نوجوان پر چاقو سے حملہ

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں پولیس کنٹرول روم سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ روز شہر کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ایک نوجوان کو چاقو مار کر شدید طور پر زخمی کردیا گیا ہے۔

مالیگاؤں: جنرل اسپتال میں نوجوان پر چاقو سے حملہ

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 6:36 PM IST

مالیگاؤں میں گزشتہ روز دن دھاڑے شہر کے سول اسپتال میں ایک نوجوان پر جان لیوا حملہ ہوا۔ فیاض احمد محمود احمد نام کا یہ نوجوان شدید طور پر زخمی بتایا جارہا ہے۔

اطلاع کے مطابق مالیگاؤں بس اسٹینڈ کی دیوار سے متصل کچھ دکانیں بنائی گئی تھیں۔ محکمہ بس ڈپو کی جانب سے ناجائز تجاوزات قرار دے کر ان دکانوں کو ہٹا دیا گیا تھا۔ اس جگہ کے سامنے ہی واقع ذاکر حسین نگر چھوٹی عیدگاہ علاقے کے رہائشی عمران خان قلندر خان کے ذریعہ اس جگہ کو قبضہ کئے جانے کی وجہ سے اعجاز احمد محمود احمد اور عمران خان میں مار پیٹ ہوئی تھی۔

جس کے سبب دنوں گروپ کے لوگ زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں دونوں گروپ کے زخمی افراد کو جنرل اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ جنرل اسپتال میں دوران علاج عمران خان کے چھوٹے بھائی تنویر خان نے اسپتال پہنچ کر پہلے تو اعجاز کے ساتھ بحث کی۔ اس وقت اعجاز احمد کا چھوٹا بھائی فیاض احمد بھی موجود تھا۔ اسی درمیان جب فیاض احمد بیچ بچاؤ کے لیے سامنے آیا تو تنویر خان نے فیاض کو تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔

اس معاملے میں شہر کے معروف سماجی کارکن نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ فیاض احمد کا زخم کافی گہرا تھا۔ حملے میں نوجوان کا لیور بھی پھٹ گیا۔ خون زیادہ بہنے کی وجہ سے نوجوان کی حالت نازک بتائی جارہی تھی۔ اس سلسلے میں مالیگاؤں جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے فیاض احمد کو دھولیہ جنرل اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے فرار ملزم تنویر خان کا چاقو اور موٹر سائیکل موقع سے برآمد کرتے ہوئے اسے پولیس تحویل میں لے لیا۔ معلومات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے میں دونوں گروپ کی جانب سے پولیس شکایت کی گئی ہے۔ ناجائز تجاوزات کی جگہ کے لیے ہوئے اس جھگڑے میں اب تک تین افراد، اعجاز احمد محمود احمد، فیاض احمد محمود احمد اور عمران خان قلندر خان زخمی ہوئے ہیں، جو زیر علاج ہیں۔ اس معاملے کی دیگر جانچ سٹی پولیس عملہ کررہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.