ETV Bharat / crime

Man Killed his wife by Slitting Her Throat تلنگانہ میں شوہر نے بیوی کا گلا کاٹا، شوہر فرار - تلنگانہ میں شوہر نے بیوی کا گلا کاٹا، شوہر فرار

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کی شناخت 25سالہ کلپنا کے طورپر کی گئی ہے۔Man Killed his wife by Slitting Her Throat

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 11:54 AM IST

Updated : Sep 22, 2022, 12:12 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔ یہ واردات ضلع کی ایڈوکیٹس کالونی میں پیش آئی جس کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی ہلا ک ہوگئی۔ اس واردات کے لئے شوہر نے تیز دھار چاقو کا استعمال کیا۔ مقتولہ کی شناخت 25سالہ کلپنا کے طورپر کی گئی ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی اس خاتون کے شوہر بھاسکر کے طورپر کی گئی۔ Man Killed his wife by Slitting Her Throat

خاتون، گھروں میں جاکر کام کرتی تھی جبکہ ملزم مٹن کی دکان میں کام کرتا تھا۔ اس جوڑے کو تین بیٹیاں ہیں۔ اس واردات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاش کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کا کام بھی شروع کردیا۔ شبہ کیاجارہا ہے کہ بھاسکر کچھ دنوں سے اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کررہا تھا۔

دوسری جانب تلنگانہ کے ضلع کھمم می بھکشم نامی شخص نے اپنی دوسری بیوی جو حاملہ تھی، علاج کیلئے کھمم کے ایک اسپتال لے گیا۔ اس نے منصوبہ بند طریقہ سے حاملہ خاتون کو جب گلوکوز چڑھایا جارہا تھا۔ اس میں زہربھرا انجکشن دے دیا، گلوکوز میں زہریلا انجکشن ملادینے کی وجہہ سے خاتون کی موت ہوگئی۔ خاتون کی موت کے بعد بھکشم نے ڈرامہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس پرلاپرواہی کا الزام لگایا۔ ڈاکٹرس کو شبہ ہوا اور انہوں نے جب سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا تو معلوم ہوا کہ بھکشم نے زہریلا انجکشن دے کربیوی کو ہلاک کیا اورڈاکٹرس کو ذمہ دارقراردینے کی ناکام کوشش کی۔ اس واقعہ کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Student Stabbed in Hyderabad: محبت سے انکار پر نوجوان نے چاقو سے کیا حملہ، لڑکی شدید زخمی

یو این آئی

Last Updated : Sep 22, 2022, 12:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.