لاکھوں روپے خرچ کر کے کووڈ سینٹرز بنانے کے بعد اس میں مریضوں کا علاج تو جاری ہے لیکن اب حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ ان تین کووڈ سینٹرز سے 88 ہزار روپے مالیت کے الیکٹرک سامان چوری ہوئے ہیں۔ المیہ ہی ہے کہ چوری ہونے کا یہ معاملہ آٹھ ماہ بعد اُجاگر ہوا۔
متعلقہ محکمہ کے لائٹ انسپکٹر سنتوش پنڈت آہیرے نے سٹی پولیس اسٹیشن میں چوری ہونے کی شکایت درج کروائی جس کے بعد مقامی پولیس نے بھی نا معلوم افراد کے خلاف دفعہ 380 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
لائٹ انسپکٹر نے اپنی شکایت میں کہا کہ 'نا معلوم افراد نے 15 اپریل 2020 تا 27 جولائی 2020 کے درمیان چوری کی یہ واردات انجام دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر کے اردو و مراٹھی اخبارات میں 6 کووڈ سینٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے، الیکٹرک سامان کی فراہمی کرنے اور انہیں نصب کرنے کے لیے اشتہار دیا گیا تھا اور اس کے بعد اب شہر کے تین کووڈ سینٹرز سے 88 ہزار مالیت کے سامان کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔