اندور: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں سنیچر کو پیش آئے آتشزدگی کے واقعے میں 7 لوگوں کی موت جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے شروعاتی دور میں اس معاملے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتایا تھا تاہم آج ایک اہم انکشاف کیا۔ police disclosed indore fire case
اطلاعات کے مطابق اندور میں سنیچر کو آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں سات لوگوں کی موت واقع ہوگئی تھی جب کہ پانچ لوگ شدید طور زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا تھا، لیکن جیسے ہی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کو آگے بڑھایا تو چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا۔
آتشزدگی کے دو دن بعد سوموار کو پولیس نے ایک نیا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اندور میں گزشتہ روز پیش آئے آتشزدگی کی وجہ ساٹ سرکٹ نہیں بلکہ یکطرفہ عشق تھا، شہر کے ایک سر پھرے عاشق سنجے عرف شبہم دیکشت نے ایک لڑکی کو سبق سکھانے کے لئے آتشزدگی کے معاملے کو انجام دیا تھا، جس کو آج گرفتار کرلیا گیا اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:
وہیں اس حوالے سے متاثرہ لڑکی کی بہن نے بتایا کہ 'سنجے نام کا ایک نوجوان ہماری بہن کو مہینوں سے بلاوجہ پریشان کر رہا تھا حالانکہ میری بہن کا رشتہ بچپن سے ہی طے ہے۔ میری بہن نے جب بھی سنجے کے خلاف پولیس میں شکایت کی بات کہی تو سنجے نے اسے الٹے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی دیتا تھا اور آج اس کو ڈرانے کے لیے آتشزدگی کے معاملے کو انجام دیا۔ زینت نے کہا کہ اس پورے معاملے میں میری بہن کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس کے باوجود میڈیا میں اس کی تصویر شائع کی جارہی ہے جب کہ میری بہن نے پولیس کی مدد کی۔ وہیں پولیس آفیسر سمپت اپادھیائے نے بتایا کہ انہوں نے لڑکی کو گرفتار نہیں کیا ہے بلکہ اس لڑکی کی وجہ سے اس معاملے کا انکشاف ہوا ہے۔