ETV Bharat / crime

قطر میں قید بھارتی جوڑے کی رہائی متوقع، وطن واپسی کی امیدیں روشن

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 9:24 PM IST

ڈرگ اسمگلنگ کیس میں قطر کی جیل میں قید ممبئی کے شادی شدہ جوڑے کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ قطر کی عدالت نے اُنہیں حکومت ہند کی درخواست پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Indian couple in Qatar acquitted
Indian couple in Qatar acquitted

ریاست مہاراشٹر کے رہنے والے شارق اور اونیبا، ہنی مون کے لیے قطر گئے تھے لیکن انہیں ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ملوث کردیا گیا تھا جس کے باعث قطر کی عدالت نے انہیں قصووار ٹھہراتے ہوئے دس برس قید کی سزا سُنائی تھی۔ ان کے اہلخانہ نے بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی جس کے بعد حکومت ہند کی مداخلت سے اس معاملہ کا تصفیہ ہوا اور اب انہیں باعزت بری کردیا گیا ہے۔ اب ان کی واپسی کی امیدیں بندھ گئی ہیں۔

قطر میں قید بھارتی جوڑے کی رہائی کی امیدیں روشن

اطلاعات کے مطابق حکومت ہند کے مداخلت سے قطر حکومت نے شارق اور اونیبا کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور اب وہ جلد ہی بھارت لوٹ آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اونیبا اور شارق جنوبی ممبئی میں رہتے تھے اور شادی کے بعد ان کی پھُوپھی نے اُنہیں ہنی مون کے لیے قطر بھیجا تھا۔

ہنی مون پییکج کی آڑ میں اُن کی پھُوپھی نے اُنہیں منشیات سے بھرا بیگ تھما دیا جس کی انہیں بھنک بھی نہیں لگی۔ شارق اور اونیبا جیسے ہی قطر ایئر پورٹ پر پہنچے کہ چیکنگ کے دوران ان کے بیگ سے منشیات ملنے کی پاداش میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ معاملہ جولائی 2019 کا ہے۔ قطر کی عدالت نے ان دونوں کو ڈرگس اسمگلنگ کیس میں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سُنائی تھی۔

مفت ہنی مون پیکیج دینے والی شارق کی پھوپھی تبسم ریاض اور اس کا ساتھی نظام کارا ہنی مون پیکیج کے ساتھ منشیات کا بیگ بھی انہیں تھما دیا۔ حالانکہ شارق اور ان کی پھوپھی کے مابین اس بیگ کے تعلق سے جو بھی بات چیت ہوئی تھی وہ شارق نے اپنے فون میں ریکارڈ کر لیا تھا اور یہی کال ریکارڈنگ اب ان کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کام آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.