ETV Bharat / crime

گیا: قتل معاملہ میں ایک خاتون سمیت چار افراد گرفتار

ایک چوکیدار کے لڑکے سنجے پاسوان کو گذشتہ 10 جولائی کو کچھ نامعلوم شرپسندوں نے قتل کردیا تھا۔ اس معاملے میں گیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

گیا: قتل کے معاملہ میں پولیس کا انکشاف
گیا: قتل کے معاملہ میں پولیس کا انکشاف
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 5:45 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں گذشتہ دنوں ایک چوکیدار کے بیٹے کے قتل معاملے میں پولیس نے ایک خاتون سمیت چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گیا میں واقع چندوتی تھانہ کے چوکیدار کا بیٹا سنجے پاسوان کو گزشتہ 10 جولائی کو کچھ نامعلوم شرپسندوں نے قتل کردیا تھا، اس معاملے میں گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت چار ملزمین کو آج گرفتار کر لیا ہے۔

قتل کے تعلق سے پولیس نے بتایا کہ 'چوکیدار کے بیٹے کا قتل ایک لڑکی سے عشق کی وجہ سے ہوا ہے۔ گرفتار خاتون کے کہنے پر شرپسندوں نے سنجے پاسوان کا قتل کیا ہے۔'

پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں کلیدی ملزم بندو پاسوان عرف جتیندر کا گرفتار خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جبکہ مہلوک سنجے پاسوان اور گرفتار خاتون کی بھانجی کے درمیان کئی برسوں سے عشق چل رہا تھا۔ اسی بات پر سنجے پاسوان کا قتل کیا گیا۔

ایس ایس پی گیا آدتیہ کمار نے بتایا کہ گزشتہ دس جولائی کو چوکیدار کے بیٹے کا قتل ہوا تھا، جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ کے ذریعے چندوتی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی، اس معاملے کو پولیس نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

ویڈیو

معاملے میں پولیس کے سامنے کئی مسائل تھے کیونکہ مقتول کے والد چوکیدار ہیں۔ تو ایسے میں یہ بھی پہلو تھا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی کسی کارروائی کو لیکر اس واردات کو انجام دی گئی ہو تاہم تفتیش کے دوران معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔

ایس ایس پی آدتیہ کمار نے بتایا کہ مہلوک سنجے پاسوان اور کلیدی ملزم بندو پاسوان عرف جتیندر دوست تھے۔ ملزم بندو پاسوان کا اپنے رشتے کی بھابھی سے ناجائز تعلقات تھے، جبکہ مہلوک سنجے پاسوان کو ملزم خاتون کی بھانجی سے عشق چل رہا تھا، بندو پاسوان نے اپنے بھابھی کے کہنے پر سنجے پاسوان کا قتل کردیا، واقعے کے روز مہلوک سنجے اور سبھی ملزم ایک جگہ بیٹھ کر پارٹی کی اور رات میں سنجے کو فون کرکے بلاکر بندو پاسوان نے قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے گرفتا ملزمین کے پاس سے اس اسلحے کو برآمد کرلیا ہے، جس سے مقتول کا قتل کیا گیا تھا، ساتھ ہی مقتول کے موبائل فون، کپڑے اور گاڑی بھی برآمد ہوئے ہیں۔ جس نمبر سے سنجے کو فون کیا گیا تھا وہ سم کارڈ اور موبائل بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی گیا نے بتایا کہ پولیس کے پاس قتل کے تمام شواہد موجود ہیں، ملزمین کو اسپیڈی ٹرائل چلاکر سزا دلوائی جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.