ETV Bharat / crime

گن پوائنٹ پر موبائل اور چین لوٹنے والے گروہ کا پردہ فاش - موبائل اور چین لوٹنے والے گروہ کا پردہ فاش

گوتم بدھ نگر کے سیکٹر 63 میں پولیس نے موبائل اور چین لوٹنے والے ایک گروہ کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ان کے قبضے سے 7 موبائل ، 10 ہزارروپے نقد، اسکوٹی اور 2 بائک برآمد کیے ہیں۔

گن پوائنٹ پر موبائل اور چین لوٹنے والے گروہ کا پردہ فاش

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 7:02 AM IST

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر پولیس نے راہ گیروں سے زنجیر اور موبائل لوٹنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ فیز 3 کوتوالی پولیس نے سیکٹر 63 کے سہارا کٹ ، کے قریب اس گروہ کے گینگ لیڈر سمیت 3 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان ملزمین کی شناخت سلمان، ہاشم اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ان کے قبضے سے 7 موبائل ، 10 ہزارروپے نقد، اسکوٹی اور 2 بائک برآمد کیے ہیں۔ وہیں گینگ کا ایک بدمعاش فرارہے۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

گن پوائنٹ پر موبائل اور چین لوٹنے والے گروہ کا پردہ فاش
گن پوائنٹ پر موبائل اور چین لوٹنے والے گروہ کا پردہ فاش
ایڈیشنل ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا الاماران نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر سیکٹر 63 سہارا کٹ کے قریب ان تینوں شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمین موٹرسائیکل اور اسکوٹی پر سوار ہو کر نوئیڈا ، دہلی ، غازی آباد میں راہ گیروں سے گن پوائنٹ پر سونے کی چین اور موبائل لوٹتے تھے۔اس گروہ کا لیڈر سلمان ہے، جو غازی آبادی کا رہائشی ہے۔ وہ چوری کے موبائل کو ممورا میں دکاندار شہروز کو فروخت کردیتا تھا ۔جس کے بعد شہروز موبائل کے آئی ایم ای ای آئی نمبر کو تبدیل کرکے اسے لوگوں کو ارزاں قیمتوں پر فروخت کردیتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمین نے اب تک 50 سے زیادہ وارداتوں کو انجام دینے کی بات قبول کی ہے۔ یہ بدمعاش لوٹ کی واردات کو انجام دینے کے لئے ہی سیکٹر 63 کے گرد گھوم رہے تھے۔ ملزم سلمان کے خلاف این سی آر کے مختلف تھانوں میں 17 مقدمات درج ہیں، وہیں ہاشم کے خلاف 6 اور شہروز کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.