بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا کے ابھاؤں تھانہ علاقے میں 5سالہ معصومہ کے ساتھ پڑوس کے ہی ایک لڑکے کے ذریعہ عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے Five-Year-Old Girl Raped۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھاؤں تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی 5سالہ معصوہ کے ساتھ اس کے پڑؤسی 12سالہ لڑکے نے دوپہر اپنے گھر کی چھت پر مبینہ طور سے اپنی ہوس کا شکار بنایا ہے۔
ابھاؤں تھانہ انچارج اونیش سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں بچی کے والد کی تحریر پر اتوار کی دیر رات ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو پیر کو گرفتار کر کے جوینال ہاؤس بھیج دیا ہے۔ پولیس نے بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں بھیجا ہے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی