ETV Bharat / crime

Vaishali Firing Case: بیگوسرائے کے بعد ویشالی میں فائرنگ

بیگوسرائے کے بعد اب وشالی میں کچھ بائک سواروں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی نیت سے مڈائی روڈ میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے راجندر چوک کے طرف فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا پیچھا کیا لیکن ملزمین فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ Vaishali Firing Case

بیگوسرائے کے بعد ویشالی میں فائرنگ کا معاملہ

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 11:13 AM IST

ویشالی: بیگوسرائے کے بعد اب وشالی میں کچھ بائک سواروں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی نیت سے مڈائی روڈ میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے راجندر چوک کے طرف فرار ہوگئے۔ Firing in Vaishali after Begusarai

جانکاری کے مطابق بدمعاشوں نے مڈائی چوک کے قریب تقریباً آدھا کلومیٹر تک اندھا دھند کی، جس کی اطلاع کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا پیچھا کیا تاہم ملزمین فرار ہونے میں کامیاب رہے حالانکہ اب تک ملزمین کو کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

اس حوالے سے نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر شیلیندر کمار نے بتایا کہ شہر میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس کو گولی کا کھوکھہ برآمد ہوا ہے۔ حالانکہ ملزمین نے کس کو نشانہ بنایا تھا اس کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کر رہی ہے۔ Firing in Vaishali after Begusarai

مزید پڑھیں:

ویڈیو

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بہار کے ضلع بیگوسرائے کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے تابڑ توڑ فائرنگ کرکے 11 لوگوں کو زخمی کردیا۔ نیشنل ہائی وے 28 پر چار تھانے کے علاقے کو پار کرتے ہوئے بدمعاشوں نے 30 کلومیٹر تک گولیاں چلائی تھی۔ جس میں 11 لوگ زخمی اور ایک 31 سالہ چندن کمار کی موت ہوئی تھی۔ یہ معاملہ بیگوسرائے کے پھلوریا، بچھواڑہ، تیگھڑا اور چکیا تھانہ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ منگل کی شام 5.30 بجے بچھواڑہ سے شروع ہوا اور دوسرا واقعہ پھلوریا میں پیش آیا جہاں حاجی پور پپرا دیوس کے رہائشی چندن کمار کو گولی لگی اور وہ ہلاک ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.