ETV Bharat / crime

بارہ بنکی : لا کالج میں جعلی امیدوار امتحان دیتے پکڑے گئے - ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی

اگر آپ نے منا بھائی ایم بی بی ایس فلم دیکھی ہوگی تو آپ کو یاد ہوگا کہ اس میں امتحان کے لیے اصل امیدوار کی بجائے دوسرے امیدوار کو بٹھایا جاتا ہے۔ ٹھیک اسی طرز کا معاملہ بارہ بنکی میں پیش آیا۔

Fake candidates found in law college
Fake candidates found in law college
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 10:19 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہے 4 طلباء نے سنگین جرم انجام دیا۔ ٹی آر سی لا کالج جاری ایل ایل بی امتحان میں امیدوار ایسے پائے گئے جو طالب علم نہیں تھے بلکہ کسی دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے کے ارادے سے آئے تھے۔

لا کالج میں جعلی امیدوار

ان چاروں افراد کو کالج انتظامیہ کی مستعدی سے بے نقاب کیا گیا۔

واضح رہے کہ 'ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کے ٹی آر سی کالج میں ان دنوں ایل ایل بی کے امتحانات ہو رہے ہیں۔ یہاں ایم کے ڈی پی کالج آف لا مکنپور کا سینٹر ہے۔

اس کالج کے ایل ایل بی سال اول کے چار طلباء اپنے تمام مضامین کے امتحانات میں غیر حاضر تھے اور اس تعلیم سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے انہوں نے غیر قانونی راستی اپنایا اور اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو بٹھانے کی کوشش کی لیکن گیٹ پر تلاشی کے دوران یہ پکڑے گئے۔

کالج انتظامیہ نے ان تمام کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.