کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے رائے گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور ان کی فیملی کے خلاف بہو پر تشدد کا معاملہ درج کیا گیا. بہو پر گھریلو تشدد کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنایا. ذرائع کے مطابق پرینکا رائے کی ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کھاگیشور رائے کے بیٹے سے دو سال قبل شادی ہوئی تھی. شادی کے بعد سے ہی بہو پر تشدد برپا کی شکایت ملتی رہی ہے۔ Domestic Violence Case File Against TMC MLA
پرینکا رائے نے کہا کہ شادی کے بعد سے ان کے سسرال والے انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں. پہلے میکے والے سسرال والوں سے بات چیت کے ذریعہ مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام رہے. انہوں نے کہا کہ بات جب حد سے زیادہ بڑھ گئی تو انہوں نے اپنے سسرال والوں کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا. لیکن شکایت درج کرنے کا انہیں بھیانک تجربہ ہوا. ان کا کہنا ہے کہ چونکہ سسر کھاگیشور رائے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں جس کی وجہ سے پولیس والے شکایت درج کرنے سے انکار کر دیتے. یہ سلسلہ مہینوں تک جاری رہا. رائے گنج عدالت میں کیس رجسٹر کیا گیا اور اس کے بعد پولیس کو شکایت درج کرنے کی ہدایت دی گئی۔
پرینکا رائے نے کہا کہ ان کے شوہر اور ساس ان ہر تشدد کرتے تھے. سسر رکن اسمبلی کھاگیشور رائے کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود وہ خاموش رہتے تھے. ان کی خاموشی کی وجہ سے تشدد میں اضافہ ہوا۔
Domestic Violence Case File Against TMC MLA: رائے گنج کے رکن اسمبلی اور ان کی فیملی کے خلاف بہو پر تشدد کا معاملہ درج - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
شمالی دیناج پور کے رائے گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور ان کی فیملی کے خلاف بہو پر تشدد کا معاملہ درج کیا گیا.اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنایا. Domestic Violence Case File Against TMC MLA