گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع ایک بڑے نجی اسکول "ہنس راج پبلک اسکول" کے ڈائریکٹر کو دہلی پولیس نے جنسی زیادتی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے Delhi Police Arrested Hans Raj Public School Director۔
ان کی گرفتاری اسکول سے آج ہوئی ہے۔ سی جی ایم سے دہلی پولیس ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے جانے کی اجازت کے لیے کارروائی میں مصروف ہے۔
گیا شہر کے ایک مشہور پرائیویٹ اسکول کے ڈائریکٹر منیش رکھیار کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے اوپر دہلی کی ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے اور اس حوالے سے دہلی کے لازپت نگر تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ دیر شام تک دہلی پولیس ٹرانزٹ ریمانڈ پر لینے کی کارروائی کو انجام دینے میں مصروف تھی Lajpat Nagar Police Station Delhi۔
اطلاع کے مطابق منیش کو ان کے اسکول سے ہی گرفتار کیا ہے کیونکہ ان کا اسکول اور رہائش دونوں ایک ہی جگہ پر واقع ہے وہ اپنے کنبہ کے ساتھ اسکول کی اوپری منزل پر رہتا ہے۔
ہنس راج پبلک اسکول گیا ڈوبھی روڈ پر واقع ہے اور منیش رکھیار اسکول کا ڈائریکٹ ہے۔ جس خاتون نے عصمت دری کا الزام عائد کیا ہے وہ دلی میں کسی کمپنی میں بڑے عہدے پر فائز ہے۔ خاتون کی شکایت ہے کہ اس نے میٹرو مونیل سائٹ پر اپنا پروفائل بنایا تھا۔ منیش نے سائٹ کے ذریعے خود کو بہار میں ایک سیاسی پارٹی کا بڑے لیڈر بتا کر ان سے رابطہ کیا۔ دوستی ہونے کے بعد منیش نے اس خاتون سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
خاتون کا دعویٰ ہے کہ منیش بہار سے دہلی گیا اور خاتون سے مل کر اسے دہلی میں واقع سی آر پی ایف کوارٹر لے گیا CRPF Quarter Delhi، جہاں اس نے زبردستی اس کی عصمت دری کی۔
خاتون کا الزام ہے کہ اس کے بعد وہاں سے وہ اسے گھر چھوڑ کر خود بہار چلا گیا بعد میں اس نے خاتون کا فون اٹھانا بھی بند کر دیا جس کے بعد اس نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی۔
مزید پڑھیں:
Brother killed Brother: زمینی تنازعات کے سبب بھائی نے بھائی کا ہی قتل کردیا
قابل ذکر ہے کہ منیش کا ملنا جلنا ہائی پروفائل لوگوں کے ساتھ ہے۔ سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر میں منیش کس طرح پہنچا اور اسے وہاں رکنے کے لیے کس نے اجازت دی، اس کی تفتیش جاری ہے۔
منیش رکھیار کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ وہ پہلے بھی تنازع سے گھرا رہا ہے۔ منیش شادی شدہ ہے تاہم بیوی کے ساتھ ان کا جھگڑا کافی دنوں سے چل رہا ہے۔