ETV Bharat / crime

تلنگانہ: ایک طالب علم کی عمارت سے دھکیل دینے سے موت - etv bharat news

ایک المناک واقعہ میں کالج کے طلبا کے دو گروپس میں ہوئے جھگڑے کے بعد پالی ٹیکنک سال دوم کے طالب علم کو کالج کی عمارت سے دوسرے طالب علم نے دھکیل دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

student fight
ایک طالب علم کی عمارت سے دھکیل دینے سے موت
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 2:35 PM IST

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مہلوک طالب علم کی شناخت سنجے کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع کے نرسم پیٹ کے لیکناپلی کے نواح میں واقع کالج میں زیر تعلیم تھا۔ جمعہ کو کالج کے ہاسٹل میں طلبا کے دوگروپس میں تصادم ہوگیا جس کے بعد ایک طالب علم نے اس کو عمارت سے دھکیل دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:بارہ بنکی : بڑی بہن نے چھوٹی بہن کا کیا قتل، آنگن میں دفن کی لاش

سنجے کے والدین نے الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ سنجے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.