شہر کے عبداللہ نگر علاقے میں دن کے اوقات میں عقیل گولی نامی شخص پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی۔
اس معاملے میں آزاد نگر پولیس عملہ نے پانچ افراد پر اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج کرلیا ہے۔
اس تعلق سے مہلوک کے کنبہ کے ایک فرد نے بتایا کہ صبح کے وقت عقیل(مہلوک) گھر میں سو رہا تھا تبھی دو افراد نے عقیل کو گھر سے باہر بلایا اور مارپیٹ شروع کی اس دوران دونوں افراد نے عقیل گولی پر تیز دھار دار ہتھیار سے حملہ کیا جس میں عقیل کی موت ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آزاد نگر پولیس عملہ نے جائے واردات پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سِوِل ہسپتال روانہ کیا۔