ETV Bharat / crime

بارہمولہ: مساجد میں چوری کے الزام میں دو گرفتار - جموں و کشمیر نیوز

پولیس نے کنظر بارہمولہ میں چوری کے ایک اور معاملے کو حل کرتے ہوئے مساجد میں چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

چوری کے الزام میں دو گرفتار
چوری کے الزام میں دو گرفتار
author img

By

Published : May 9, 2021, 9:52 PM IST

ایس ڈی پی او ٹنگمرگ اور ایس ایچ او کنظر نے بتایا کہ قصبہ کے مختلف دیہات میں مساجد سے چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد نے چوری کے دوران امام مسجد پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔

ایس ڈی پی او نے کہا کہ ان افراد کے قبضے سے مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جن میں جنریٹر، انورٹر، ٹرانسفارمر اور نقدی رقم وغیرہ شامل ہیں۔ گرفتار شدگان کی شناخت عبدالمجید لون اور عمران احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.