ETV Bharat / crime

جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، چارگرفتار - امروہہ سٹی پولیس

امروہہ سٹی پولیس نے جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 500-500 کے سات لاکھ روپے اور ان کے چھاپنے کے آلات بھی برآمد کیے ہیں۔

amroha police four arrested for printing fake currency
جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، چارگرفتار
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 10:38 PM IST

ریاست اترپردیش کی امروہہ سٹی پولیس نے جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے گروہ کے چار افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 500-500 کے سات لاکھ روپے اور ان کے چھاپنے کے آلات برآمد کیے ہیں۔

پولیس ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ امروہہ سٹی پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر کانٹھ روڈ بائی پاس تراہے سے چیکنگ کے دوران جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے گروہ کے چار ممبران کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 500-500 کے سات لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد کرنے کے علاوہ ان کے چھاپے جانے کے آلات جس میں ایک لیپ ٹاپ، لیمینیشن/ کٹر مشین، دو پرنٹر، نوٹ کاونٹ کرنے کی مشین، 25 اے ٹی ایم کارڈ، چارموبائل فون، این پی ایس کارڈ، 11 ہزار 500 روپے نقد، ایک چار پہیہ گاڑی برآمد کی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے، پولیس ان کے ساتھیوں کو تلاش کررہی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.