ETV Bharat / crime

سارن میں نوجوان کا گلا ریت کرقتل

بہارکے ضلع سارن میں واقع دریا پور تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کاگلا ریت کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

a young man was strangled to death in saran
سارن میں نوجوان کا گلا ریت کرقتل
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 10:50 PM IST

پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، ضلع کے دریا پور تھانہ علاقہ کے دری ہارا بھوال گاﺅں باشندہ سہدیو سنگھ کا 30 سالہ بیٹا راہل عرف بدھن سنگھ منگل کو کسی کام سے دریہارا رام ساگر بازار جارہا تھا۔ اسی دوران دریہارا بھوال گاﺅں کے ٹھاکر باڑی کے قریب قبل سے گھات لگائے دو بدمعاشوں نے اسے روک کر مار پیٹ کرنے کے بعد تیز اسلحہ سے گلا ریت کر اس کا قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوتم بدھ نگر: نواسے نے پیٹ پیٹ کر نانا کا قتل کردیا

ذرائع نے بتایاکہ قتل کی جانکاری ملنے پر اہل خانہ نے معاملے کی اطلاع دریا پور تھانہ پولیس کو دی ۔ جس کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کراکر اہل خانہ کو سونپ دی ہے ۔ متوفی کے اہل خانہ نے اس معاملے میں اپنے ہی گاﺅں کے رمیشور سہنی اور کرشنا سہنی کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.