ETV Bharat / crime

Bangladesh Ferry Fire: بنگلہ دیش میں کشتی میں آگ لگنے سے 30 افراد کی موت

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ضلع جھالو کاٹی میں دریائے سوگندھا میں جمعہ کی اعلیٰ الصبح ایک کشتی میں آگ لگنے سے Bangladesh Ferry Fire کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

Bangladesh Ferry Fire
بنگلہ دیش میں کشتی میں آگ لگنے سے 30 افراد کی موت
author img

By

Published : Dec 24, 2021, 2:13 PM IST

ڈھاکہ سے ضلع برگونا کو جانے والی کشتی میں 700 سے زائد مسافر سوار تھے۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس حکام نے بتایا کہ جھالوکاٹی میں صدر سب ضلع کے حدود میں واقع گاب خان -دھنشیری علاقے میں بہنے والے دریائے سوگندھا میں یہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔The boat caught fire in Bangladesh۔

جھالوکاٹی صدر پولیس اسٹیشن کے انچارج خلیل الرحمان نے صبح 10 بجے کے قریب بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے اور مقامی پولیس نے اب تک 30 افراد کی لاشیں نکالی ہیں۔ تلاشی مہم تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جھالوکاٹی کے ڈپٹی کمشنر محمد جوہر علی نے تقریباََ 9:45 بجے اخبار نیو ایج کو بتایا کہ جھلسنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوگی۔ اس کشتی میں تقریباً 700 سے 800 مسافر سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو جھالوکاٹی صدر اسپتال لے جایا گیا ہے اور ان میں سے شدید زخمیوں کو باریشال شیر بنگلہ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کردیا گیا ہے ۔ فائر سروس کے احکام نے بتایا کہ صبح ساڑے نو بجے تک کم از کم 90 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا جا چکا ہے ۔ باریشال میں فائر سروسز اور سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمال الدین نے کہا کہ کشتی میں جمعہ کی صبح 3 بجے کے قریب اس وقت آگ لگ گئی جب یہ ڈھاکہ سے برگونا جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گھنے کہرے کے سبب راحت و بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے تعینات جہاز کو موقع پر پہنچنے میں کچھ وقت لگا۔ فائر سروس حکام کا خیال ہے کہ آگ انجن روم سے لگی ہو گی جو بعد میں کشتی کے باقی حصوں تک پھیل گئی۔

موقع پر موجود کئی مسافروں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اعلیٰ الصبح 3 بجے کے قریب کشتی کے انجن روم میں آگ دیکھی اور انہوں اپنی جان بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.