ETV Bharat / crime

غیر قانونی اسلحہ بنانے والے تین ملزمین گرفتار - غیر قانونی اسلحہ بنانے والے

نوئیڈا میں پولیس نے غیرقانونی اسلحہ بنانے والے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ان کی شناخت شکیل، آفتاب اور صغیر کے طور سے ہوئی ہے۔

غیر قانونی اسلحہ بنانے والے تین ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کوتوالی بسرخ پولیس اور سواٹ ٹیم نے غیر قانونی پستول بنانے والی فیکٹری کو غازی آباد سے میرٹھ منتقل کرنے والے 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمین سے 10 انگریزی پستول ، اسلحہ بنانے میں استعمال ہونے والی بھاری مقدار میں سامان ، تقریبا 80 زندہ کارتوس اور ایک کار برآمد کی ہے۔

ڈی سی پی کرائم ابھیشیک نے بتایا کہ سواٹ ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ شر پسند افراد ہفتے کے روز بسرخ پولیس اسٹیشن کے راستے غازی آباد کے کیلا بھٹہ میں چل رہی غیر قانونی اسلحہ ساز فیکٹری کو میرٹھ منتقل کرنے جارہے ہیں۔ اس پر کوتوالی بسرخ پولیس اور سواٹ کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ان کی شناخت شکیل، آفتاب اور صغیر کے طور سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: میرٹھ: عاشق جوڑے کا بہیمانہ قتل

ڈی سی پی نے بتایا کہ ملزمین سے 10 انگریزی پستول ، 50 کارتوس ، 30 زندہ کارتوس ، اور پستول بنانے کے لئے درکار سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم جس کار میں سفر کر رہے تھے، پولیس نے اسے بھی ضبط کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سال 2010 میں دہلی کے خصوصی سیل نے ہاشم کو غیر قانونی پستول بنانے اور اس کا کاروبار کرنے کے الزام میں جیل بھیجا تھا۔ جیل میں ، ہاشم کی شکیل سے ملاقات ہوئی اور وہیں پر ان دونوں کے درمیان غیر قانونی اسلحہ بنا کر فروخت کرنے کے کاروبار کے بارے میں معاہدہ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.