یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔ ضلع کے ترملگری گاوں میں رہنے والے 48 سالہ کے پربھاکر ریڈی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
اس کا بیٹا سائی کرشنا، آسڑیلیا میں تعلیم حاصل کررہا ہے اور وہ بیرونی پروازوں پر امتناع کے نتیجہ میں بھارت نہیں پہنچ سکا۔
پربھاکر کی بیٹی نتیشا ریڈی، بنگالورو میں آئی ٹی پروفیشنل ہے، وہ بھی آخری رسومات میں نہیں آسکی کیونکہ کرناٹک میں بھی لاک ڈاون جاری ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا کا خوف:عوام کا اخبارات خریدنے سے انکار
دونوں بچوں کے نہ آنے کے سبب پربھاکرکی بیوی سرلا نے آخری رسومات انجام دیں۔ویڈیوکال کے ذریعہ ان دونوں بھائی بہنوں نے والد کی آخری رسومات کا مشاہدہ کیا۔اس آخری رسومات میں دس سے کم افراد نے شرکت کی۔