ETV Bharat / city

ورنگل میں مطلوبہ چور گرفتار - کھڑکیاں توڑ کر چوری

ورنگل پولسی کمشنر وشوناتھ رویندر نے سی سی ایس اور صوبیداری پولیس کو مبارکباد پیش کی جنھوں نے ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے چور کو گرفتار کیا۔

ورنگل میں بدنام زمانہ چور گرفتار
ورنگل میں بدنام زمانہ چور گرفتار
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 4:44 PM IST

ورنگل پولیس نے شاطرچور کو حراست میں لیا ہے جو رات کے وقت کھڑکیاں توڑکر ڈکیتی کی وارداتیں انجام دیتا تھا۔

ورنگل پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کیا ہے۔ جو ورنگل اربن ضلع میں ڈکیتی کے متعدد واردتوں میں ملوث ہے۔ ہنمکنڈہ کے سید قیصر پر رات کے وقت لوگوں کے گھروں کی کھڑکیاں توڑ کر چوری کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کو ورنگل سی سی ایس اور صوبیداری پولیس نے تکنیکی مدد سے حراست میں لیا ہے۔

پولیس نے 34 لاکھ روپے مالیت کی 637 گرام سونا ، 180 گرام چاندی ، 2 کیمرے ، 6 سیل فون ، ایک پاسپورٹ ، ایک ٹیب اور 7 گھڑیاں ضبط کیں۔

بتایا گیا کہ ملزم سید قیصر ملازمت کے سلسلے میں 2012 میں سعودی عرب روانہ ہوا تھا۔ کمپنی نے اس کے غلط برتاؤ کی وجہ اسے برطرف کردیا۔ وہ واپس حیدرآباد آیا۔ اگرچہ اس نے ملازمت کے لئے آٹو چلایا تھا، لیکن آمدنی کافی نہیں تھی۔اس کے بعد وہ ہنمکنڈہ پہنچا۔

بغیرمحنت کے آسان طریقے سے رقم کمانے کے خیال سے 2017 سے چوریاں کرنا شروع کی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو چوری کا سامان فروخت کرنے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ سی پی وشوناتھ رویندر نے سی سی ایس اور صوبیداری پولیس اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے چور کو پکڑنےکے لئے ٹکنالوجی سے استفادہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.