ETV Bharat / city

وشاکھا پٹنم گیس لیک معاملے پرہماری نطر: امیت شاہ

وشاکھاپٹنم گیس لیکیج کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے عہدیداروں اور متعلقہ حکام سے بات کی ہے اور واقعے پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

ویزگ گیس لیک معاملے پر مرکز نظر رکھے ہوئے ہے

author img

By

Published : May 7, 2020, 3:32 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کے روز آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایک کیمیکل پلانٹ میں گیس کے اخراج کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ' مرکزی حکومت اس صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ' وشاکھاپٹنم کے لوگوں کے لئے میں دعاگو ہوں۔

شاہ نے ٹویٹ کیاکہ 'ویزگ میں پیش آنے والا یہ واقعہ پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ' این ڈی ایم اے حکام اور متعلقہ حکام سے بات ہوئی ہے۔ ہم اس صورتحال کی مستقل نگرانی کر رہے ہیں'۔

جے کشن ریڈی نے آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ریڈی نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کو ضروری مدد فراہم کریں۔

انہوں نے یہاں کہا کہ' میں اس صورتحال پر مسلسل نگرانی کر رہا ہوں۔ سینکڑوں لوگ اے پی میں ہوئے اس غیر معمولی حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔"

وشاکھاپٹنم گوپال پٹنم علاقے میں ایل جی پولیمر کیمیکل پلانٹ میں ہونے والی گیس لیکیج کے باعث کم از کم 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.