ETV Bharat / city

اے پی گیس سانحہ: متاثرین کے مناسب علاج کی ہدایت - آندھرا پردیش کی خبر

آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں گیس لیکیج کا واقعہ ایک بار پھر پیش آیا ہے، اس واقعے میں اب تک 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

AP cm
AP cm
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 2:11 PM IST

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وشاکھاپٹنم کے پرواڈا میں ایک دوا ساز کمپنی کے پلانٹ میں بنزی میڈازول گیس کے اخراج کے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔

وزیراعلی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ پیر کی شب تقریباً 11.30 بجے پیش آیا، جس کے ساتھ ہی احتیاطی اقدام کے طورپر فیکٹری کو بند کردیاگیا۔

یہ واقعہ اس فیکٹری تک ہی محدود تھا جس میں ری ایکٹر ہے۔ اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ ضلع کلکٹر نے معاملے کی جانچ کے احکام جاری کردیئے ہیں۔ وزیراعلی نے اس واقعہ کی وجہ سے متاثر افراد کے مناسب علاج کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.