ETV Bharat / city

اے پی میں کورونا وائرس کے 47نئے معاملات

ریاست آندھرا پردیش میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اب تک اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2561پہنچ گئی ہے۔

author img

By

Published : May 23, 2020, 9:05 PM IST

اے پی میں کورونا وائرس کے 47نئے معاملات
اے پی میں کورونا وائرس کے 47نئے معاملات

ریاست آندھر پردیش (اے پی) میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 47نئے معاملات درج کئے گئے۔ اس طرح ریاست میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2561ہوگئی ہے جبکہ ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

اے پی میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 56ہوگئی ہے۔

ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا کہ جمعہ کی صبح 9بجے سے ہفتہ کی صبح 9بجے کے درمیان لئے گئے نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 47افراد مثبت پائے گئے۔ ضلع کرشنا میں ایک مریض کی موت ہوئی۔

ریاست آندھر پردیش میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے 1778افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جنہیں اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔

ریاست کے مختلف اسپتالوں میں ہنوز727افراد زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.