ETV Bharat / city

بنارس: بنکرز کا وزیراعظم دفتر کے سامنے احتجاج

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 4:25 PM IST

ضلع بنارس کے بنکر گذشتہ 15 تاریخ سے مسلسل ہڑتال پر ہیں آج ہڑتال کا ساتواں دن ہے، پاور لوم بند کرکے حکومت سے فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Varanasi weavers protest in front of PMO office
بنارس: بنکروں نے وزیراعظم دفتر کے سامنے احتجاج کیا

ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے بنکروں نے وزیراعظم نریندرمودی کے عوامی رابطہ دفتر کے سامنے انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیاکہ' بنکروں کو فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے لیکن ابھی تک ریاستی حکومت نے بنکروں کے ہڑتال کے تعلق سے کوئی میٹنگ نہیں کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا نظام نے بتایا کہ گذشتہ 1 ستمبر کو بنکر برادران نے ہڑتال کر رکھا ہے، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بنکروں کو فلیٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی لیکن اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں اب دوبارہ 15تاریخ سے بنکر ہڑتال پر ہیں اور بنارس کے مختلف علاقوں کی مختصر نششتوں میں پلے کارڈز اور نعرے کے ذریعے اپنے مطالبات حکومت تک پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ' ملک کے وزیراعظم بنارس سے رکن پارلیمان ہیں ان کے پارلیمانی حلقہ کے بنکر فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں ان کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وزیراعظم بنارس کے بنکروں پر توجہ دیں۔

مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک حکومت بنکروں کے مطالبات کو نہیں مان لیتی، اس وقت تک ہڑتال ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہڑتال پاور لوم بند کر گھر میں بیٹھنے کا نہیں ہے بلکہ اب یہ ہڑتال زور پکڑتا جا رہا ہے اور دن بہ دن اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ آنے والے دنوں میں ریاست کے لاکھوں بنکر اپنے اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر کا گھیراؤ کریں گے اور اپنے حقوق کی لڑائی لڑیں گے۔

مزید پڑھیں:

بنکر تیسرے روز مسلسل ہڑتال پر، گھر میں فاقہ کشی کی نوبت عنقریب

اس دوران ایک بنکر عبداللہ نے بتایا کہ ہڑتال سے غریب بنکر شدید متاثر ہیں تاہم حکومت جب تک مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہڑتال جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید شکایتی لہجہ میں یہ بھی کہاکہ' وزیراعظم نریندر مودی بنارس کے پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمان ہیں بنارس کے لوگوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو منتخب کیا، لیکن انہوں نے اب تک بنکروں کے حالات جاننے کی کوشش نہیں کی ہے یہی وجہ ہے کہ بنارس کے بنکرز کو وزیراعظم سے کوئی امید نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.