ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو کے گھوسی اسمبلی نشست کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے وجے راج بھر کو کامیابی ملی ہے۔
وجے راج بھر نے سماجوادی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار سدھاکر سنگھ کو شکست دی۔
وجے راج بھر کو کل 67 ہزار 906 ووٹ حاصل ہوئےہیں، جبکہ ایس پی حمایت یافتہ امیدوار سدھاکر سنگھ کو 65 ہزار755 ووٹ حاصل ہوئے۔
واضح رہے کہ گھوسی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی شرو ع سے ہی آگے رہی۔
کامیابی کی جانکاری ملتے ہی بی جے پی کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔