خیال رہے کہ اس موسم میں کاشتکار کثیر پیمانے پر سبزیوں کی کاشتکاری کرتے ہیں۔ خاص طور پر لوکی، تورئی، کھیرا، سویا پیاز اور پرول کی کھیتی کی جاتی ہے۔ رواں برس برسات کے موسم میں ہوئی اضافی بارش سے کسانوں کی سبزی کی کھڑی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
بیل کی شکل میں تیار ہونے والے لوکی پرول اور تورئی کے پودوں کے لیے کاشتکار ایک سانچا تیار کرتے ہیں۔ جس پر پودوں کے پھل لٹکتے ہیں۔ بھاری بارش سے کسانوں کی نقد رقم بھی ڈوب گئی ہے۔ سبزی کے پودوں کے لیے تیار کیے گئے سانچوں پر صرف سوکھے پھل اور پتیاں ہی نظر آ رہی ہیں۔ سبزی کی کاشتکاری کے لیے کسانوں کافی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے۔
مزید پڑھیں: سبزیاں عام آدمی کی دسترس سے باہر
سبزی کاشتکاروں کے مطابق پودے پوری طرح تیار تھے اور پھل بھی آچکے تھے، لیکن بارش نے سب برابر کر دیا۔ کاشتکار چاہتے ہیں کہ حکومت انہیں اس زبردست خسارے کے عوض میں کچھ راحت ؛امداد دے۔