ETV Bharat / city

وزیراعظم کے دورہ سے قبل صفائی ملازم کی موت - راجارام

ریاست اترپردیش کے مشہور شہر وارانسی میں وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل صاف صفائی کے پیش نظر ضلع کے سبھی صفائی ملازمین اوور ٹائم کام کررہے ہیں اسی بابت میں ایک صفائی ملازم کی ہلاکت کی خبر ہے۔

varanasi municipal employee died due to road accident
وزیراعظم کے دورہ سے قبل صفائی ملازم کی موت
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 11:51 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:58 AM IST

ہلاک ہونے والے صفائی ملازم پرساد پور سے تعلق رکھنے والے راجارام جمعہ کے روز بابب پور روڈ پر جھاڑو لگا رہا تھا اسی دوران نامعلوم کار کی ٹکر سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مشتعل ہجوم نے روڈ جام کر نعرے بازی کی۔ وزیر اعظم کی آمد کی تیاریوں کے سبب بابت پور روڈ پر ہوٹل کے جے انٹرنیشنل کے قریب سڑک پر صفائی کے کام میں مصروف راجارام کو سہ پہر کے وقت تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ سر کو گہرا چوٹ لگنے کے سبب موقع ہلاک ہوگئے۔

وزیراعظم کے دورہ سے قبل صفائی ملازم کی موت

حادثے کے بعد کار ڈرائیور فرار ہوگیا لیکن تصادم کے سبب کار کی نمبر پلیٹ سڑک پر گر گئی۔حادثے کی اطلاع ملنے پر صفائی ملازمین موقع پر پہنچ گئے اور ساتھی ملازم کی لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

لائف انسورنس کمپنی نے ہلاک صفائی ملازم کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کرنے کی بات کہی اور ضلع انتظامیہ نے ایک فرد کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جس کہ وجہ سے کل احتجاج ختم کردیا گیا تھا لیکن آج پھر صفائی ملازمین نے ضلع دفتر پہنچ کر معاوضہ کا مطالبہ کرنے لگے لیکن انہیں دوبارہ واپس کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.