ETV Bharat / city

وارانسی: آٹو سینیٹائیزر مشین ناکارہ

ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی کے چورا چوکی ہاسپٹل میں آٹو سینٹائیزر مشین نصب کی گئی ہے جسے کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات میں کافی اہم مانا جارہا تھا لیکن گزشتہ دو روز سے وہ صحیح طور پر کام نہیں کر رہی ہے۔

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 8:42 PM IST

آٹو سینیٹائیزر مشین ناکارہ
آٹو سینیٹائیزر مشین ناکارہ

ہسپتال ملازم کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے آٹو سینٹائیزر مشین ایمرجنسی وارڈ کے سامنے لگائی گئی ہے لیکن ہسپتال ملازم کی عدم توجہی کی بنیاد پر مشین کا مقصد ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔

آٹو سینیٹائیزر مشین ناکارہ، ویڈیو

ہسپتال کے ملازم کیشور سیٹھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'مشین گذشتہ دو دنوں سے مکمل طور پر کام نہیں کر رہی ہے صرف دو گھنٹے ہی یہ مشین عوام کو سینٹائیز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ہسپتال انتظامیہ اور ملازمین کی عدم توجہی کی وجہ سے کسی بھی قسم کی دوا نہیں مل رہی ہے، صرف پانی کا فوارہ مشین سے کبھی کبھی نکل رہا ہے اور وہ بھی پورے وقت تک لوگوں کو سینٹائز نہیں کرتا ہے۔

واضح رہے کہ شیو پرساد گپت ایمرجنسی وارڈ میں شہروں و اطراف کے افراد شب و روز علاج کے لیے آتے ہیں اور ان کے ہمراہ کئی افراد بھی رہتے ہیں ایسے میں ضلع انتظامیہ نے ہسپتال کے باہر آٹو سیناٹائیزر مشین نصب کی تھی جس کی وجہ سے کورونا سے تحفظ میں مدد مل سکے لیکن ملازمین کی عدم توجہی کی وجہ سے اس کا مقصد فوت ہوتا نظر آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.