رامپور: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے ضلع کی منڈیوں کو ای وی ایم اسٹرانگ روم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ رامپور میں بھی تقریباً ایک ماہ سے منڈی کے آڑھتیوں کو منڈی کے باہر اپنا سامان رکھ فروخت کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Business disturbed due to EVM Strong Room in Rampur Mandi۔
رامپور میں دوسرے مرحلے کے تحت 14 فروری کو پولنگ ہوئی تھی جس کے لئے کاروباریوں اور آڑھتیوں سے 10 فروری سے ہی منڈی کو خالی کرا لیا گیا تھا۔ تب سے منڈی کے کاروباری منڈی کے باہر اپنی آڑھتیں لگا کر خرید و فروخت کر رہے ہیں۔ منڈی کے کاروباریوں کا کہنا ہے منڈی کو اسٹرانگ روم بنائے جانے سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسی طرح سے منڈی آڑھتی ناوید کہتے ہیں کہ ہمیں منڈی سے باہر کر دینے کی وجہ سے ہمارا کافی نقصان ہو رہا ہے۔ اگر منڈی میں الیکشن ہی کرانا ہے تو ہمارے لئے کوئی دیگر جگہ مخصوص کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں منڈی کا کرایا بھی دینا پڑ رہا ہے اور بجلی بل بھی، اس کے باوجود تمام طرح کی پریشانیوں سے ہمیں ہی گزرنا پڑ رہا ہے۔
وہیں منڈی کے باہر موجود آڑھتی محمد پرویز کہتے ہیں کہ رامپور ضلع میں متعدد ایسے مقامات ہیں جن کو ای وی ایم اسٹرانگ روم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں رامپور کے نمائش گراونڈ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر نمائش گراونڈ کو الیکشن کے لئے استعمال کرے تو منڈی سے وابستہ سیکڑوں افراد کے کاروبار میں آنے والی دشواریوں سے نجات مل جائے گی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ انتخابات سے پہلے ادھیوگ بیوپار منڈل کے عہدیداران میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کر چکے ہیں کہ منڈی کو انتخابات کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔ بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کاروباریوں کی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ لیتا ہے؟