ETV Bharat / city

بنارس: رواں برس کرسمس کی خوشیاں پھیکی رہیں گی - covid 19 christmas news

25 دسمبر کو عیسائی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کرسمس کا تہوار پورے جوش وخروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ متاتے ہیں۔ دنیا بھر میں عیسائی برادری حضرت عیسیٰ کے پیدائش کو کرسمس کے طور پر مناتے ہیں۔ اس موقع پر عیسائی طبقے کے لوگ اپنے گھروں کو کرسمس کے درخت اور جگمگاتے ستاروں سے سجاتے ہیں اور ایک دوسرے کو تحائف دیتے ہیں۔

this year Christmas celebration will not organize a large scale due to covid 19

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 6:42 PM IST

لیکن رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے کرسمس کے موقعے پر تقریبات محدود پیمانے پر منعقد کیے جائیں گے اور چنیدہ افراد کو ہی شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

بنارس شہر جہاں پر بے شمار دیوی دیوتاؤں کے مندر ہیں شہر کی تاریخی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے وہیں اس شہر میں مذہبی ہم آہنگی کی شاندار مثالیں موجود ہیں۔ بنارس کے کینٹ علاقے میں واقع مہا گرجا گھر میں قرآن گیتا اور بائبل کے پیغامات نقش ہیں۔'

ویڈیو

رواں برس کرسمس کے تعلق سے مہا گرجا گھر کے پادری نے پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو بتایا کہ رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے محدود پیمانے پر کرسمس کی تقریبات منعقد کی جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے 3 روزہ عظیم الشان میلے کا اہتمام کیا جاتا تھا جس میں سبھی مذہب کے افراد شامل ہوتے تھے۔ مختلف پروگراموں پورے جوش و خروش کے ساتھ شب وروز جاری رہتے تھے۔ لیکن رواں برس 3 روزہ میلہ منعقد نہیں کیا جائے گا وہیں جو دیگر تقریبات منعقد ہوتے تھے ان کو محدود پیمانے پر منعقد کیا جائے گا اور چنیدہ افراد کو ہی شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔'

انہوں نے کہا کی کرونا وائرس کی وجہ سے ہم عوام کی جان کو خطرے میں ڈال کر کسی بڑی تقریبات منعقد کرنے کی جانب بلکل نہیں سوچ رہے ہیں اور نہ ہی ایسا ہوگا، بلکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کر کے کرسمس منایا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.