بنارس: وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi Visit Banaras کے 13 دسمبر کو کاشی وشوناتھ کوری ڈور Kashi Vishwanath Kori Dor کے افتتاح سے قبل پیدا ہوا تنازعہ ختم ہو گیا ہے۔ مندر کی طرف جانے والے راستے میں آنے والی جس مسجد کا رنگ زعفرانی Mosque painted by Saffron color کر دیا گیا تھا اور جس پر مسجد انتظامیہ نے سخت ناراضگی ظاہر کی تھی، اس معاملہ کے میڈیا میں آنے کے بعد سفید کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے مسجد انتظامیہ سے بات کی ہے۔
اس دوران مسجد کے ذمہ دار اعجاز احمد اصلاحی نے کہا کہ انہیں رنگ سے اعتراض نہیں بلکہ بغیر اجازت کے رات کی تاریک میں کیے گئے کام سے ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس سے غلط میسیج گیا ہے اور اس طرح کے کام نہیں کیے جانے چاہئیں۔
معلوم ہوکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل مندر کاشی وشوناتھ کوری ڈور تک کے راستے میں آنے والی عمارتوں کو زعفرانی رنگ سے رنگا گیا ہے۔ اس ضمن میں دیر رات کو مسجد کو بھی زعفرانی رنگ سے رنگ دیا گیا۔
مزید پڑھیں:
اس ضمن میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی Development Authority Banaras کے سیکریٹری اور کاشی وشوناتھ مندر کے چیف ایگزیکیٹو سنیل ورما نے بتایا تھا کہ کاشی وشوناتھ کوری ڈور کی تیاری کے علاوہ یہ بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ میدان سے چوک تک سبھی عمارتوں کا رنگ ایک جیسا ہو، یہ نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت لگے گا بلکہ یکسانیت بھی آئے گی۔
میڈٰیا میں خبر آنے کے بعد مسجد کے رنگ کو سفید کرنا شروع کردیا گیا ہے۔