کورونا وائرس نے جہاں بڑے کاروباریوں کو متاثر کیا ہے وہیں چھوٹے کاروباریوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔بنارس کی تنگ گلیوں کو گلزار بنانے والی چائے اور پان کے کاروباری شدید مالی بحران سے دوچار ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ بنارس کو خاص پہچان دینے میں بنارسی پان اور بنارسی چائے کو ایک خاص مقام حاصل ہے لیکن کورونا وائرس وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں بنارسی پان اور بنارسی چائے کے کاروباریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
بنارس کے رسول پورہ علاقے کے پان دکان کاروباری بلال احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے 'بنکر 'کا کاروبار ختم ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے شب و روز چلنے والے پاور لوم بھی بند ہوگئے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ رات بھر پان اور چائے پینے والے بنکر اب کفایتی انداز میں پان اور چائے کا استعمال کر رہے ہیں۔
چائے اور پان کاروباریوں کی دکان داری اب 20 فیصد ہی رہ چکی ہے۔ بلال احمد بتاتے ہیں کہ کبھی اندازہ بھی نہیں تھا کہ چائے اور پان کے کاروبار کو اتنا خسارے کا سامنا ہوگا، لیکن لاک ڈاؤن کے سبب یہ مشکلات سامنے آرہے ہیں