ETV Bharat / city

بنارس کے رام نگر کی لسی کیوں ہے خاص؟

ریاست اترپردیش کا ضلع بنارس یوں تو مختلف تہذیب و ثقافت کا گہوارہ ہے، مذہبی اعتبار سے بھی اس شہر کی اپنی ایک الگ شناخت ہے، وہیں لذیذ پکوانوں میں بھی یہ شہر اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے خاص بات یہ ہے کہ بنارس میں موسم کے اعتبار سے مختلف ذائقہ دار پکوانوں کا بھی لطف ملتا ہے۔

بنارس کے رام نگر کی لسی کیوں ہے خاص
بنارس کے رام نگر کی لسی کیوں ہے خاص
author img

By

Published : Mar 24, 2021, 4:33 PM IST

Updated : Mar 24, 2021, 10:53 PM IST

یوں تو کھانے پینے کی اشیا میں بنارسی پان سب سے زیادہ مشہور ہوا اس کے بعد ٹماٹر چاٹ، بنارس کا کچوڑی پوری، بنارسی ملائو اور بنارس کے رام نگر کی لسی کی بھی ایک اہم خاصیت ہے۔

بنارس کے رام نگر کی لسی کیوں ہے خاص؟

بنارس کے رام نگر موڑ پر واقع شیو پرساد لسی بھنڈار کے مالک اروند موہن بتا تے ہیں کہ' تین پشت سے یہ دکان یہیں موجود ہے اپنے ابتدائی دور میں یہاں پر چائے فروخت کی جاتی تھی اس کے بعد ربڑی کا

کاروبار شروع ہوا پھر رفتہ رفتہ یہ لسی میں تبدیل ہوگیا اور اب اس جگہ کی لسی کا دور دراز علاقے سے آئے سیاح بھی لطف لیتے ہیں۔

مالک اروند نے بتایا کہ اس لسی کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں برف کا استعمال نہیں ہوتا ہے لسی گاڑھی ہوتی اوپر سے ملائی اور ربڑی ڈالتے ہیں جو اسے مزید ذائقہ دار بنا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہگرمیوں میں عام طور پر لوگ دہی کھانا پسند کرتے ہیں جو ہاضمہ کے لیے کافی مفید ہوتا ہے اس نکتہ نظر سے بنارس کے رام نگر کی لسی پینے کے لیے دور دراز علاقوں سے لوگ آتے ہیں۔اروند موہن بتاتے ہیں کہ' اب تک کئی بالی وڈ اسٹار سے لے کر کے سیاسی رہنماؤں نے بھی یہاں کی لسی کا ذائقہ لیا ہے۔ بالی وڈ ادارکار میں نشانت شرما، انوپم کھیر، زینت امان سمیت مختلف ہستیوں نے یہاں کی لسی کا ذائقہ چکھا ہے ساتھ ہی جب بھی گورنر یا وزیراعظم یا وزیر اعلی بنارس اتے ہیں تو یہاں سے ہی لسی جاتی ہے۔

Last Updated : Mar 24, 2021, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.