ETV Bharat / city

Public Opinion on UP Election: ’بی جے پی نے صرف نام تبدیل کرنے کا کام کیا ہے‘

شاہ گنج کے لوگوں Shah Ganj Public Opinion نے موجودہ حکومت کے تئیں ناراضگی اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں صرف نام تبدیل کرنے کا کام کیا گیا ہے، جب کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے، سرکار اس پر کوئی کام نہیں کررہی ہے۔ اس لیے شاہ گنج کے عوام Shah Ganj Public اس مرتبہ ایس پی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ جانیے یوپی اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly Election پر عوام کی رائے۔

Public Opinion on UP Election
یوپی اسمبلی ایخابات 2022 پر عوام کی رائے
author img

By

Published : Dec 26, 2021, 7:28 PM IST

Updated : Dec 26, 2021, 8:03 PM IST

ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات UP Assembly Election 2022 کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، 2022 میں 403 اسمبلی نشستوں کے لبے انتخابات ہونے والے ہیں لیکن ابھی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

جونپور میں کل 9 اسمبلی نشستیں اور 2 پارلیمانی نشست ہیں جس میں سے شاہ گنج اسمبلی نشست Shah Ganj Assembly seat سے موجودہ رکن اسمبلی سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر شیلیندر یادو ہیں۔

یوپی اسمبلی ایخابات 2022 پر عوام کی رائے

شاہ گنج اسمبلی نشست سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان گردش کرتی رہی ہے۔ اس نشست پر 1996 میں ایک مرتبہ بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس کے علاوہ 2017 تک کے انتخابات میں سماجوادی پارٹی کا ہی قبضہ برقرار رہا ہے۔

اس حلقہ میں مسلم ووٹوں Muslim Votes in Shahganj کی تعداد تقریباً 70 ہزار ہے اور یہاں سب سے زیادہ ووٹ دلت طبقات کے لوگوں کا ہے، مسلم ووٹوں کو اس نشست پر فیصلہ کن مانا جاتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے شاہ گنج کے لوگوں سے آئندہ اسمبلی اتخابات کے لیے عوامی رجحان جاننے Shah Ganj Public Opinion کی کوشش کی، جس میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سماج وادی پارٹی سے موجودہ رکن اسمبلی شیلیندر یادو عرف للئ حلقہ کے لیے ترقیاتی کاموں کو کر رہے ہیں، بجلی مہیا کرانے میں رکن اسمبلی کا کام قابلِ ستائش ہے وہ ان کے کاموں سے مطمئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Student Opinion on UP Election 2022: یوپی اسمبلی انتخابات پر لکھنؤ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی رائے

Public Opinion in Lucknow West: لکھنؤ ویسٹ اسمبلی حلقہ میں عوام کا رجحان

جبکہ شاہ گنج حلقہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم نظر آ رہا ہے یہاں پر جام عوام کی ایک بڑی پریشانی ہے اور شاہ گنج میں کوئی بڑا سرکاری اسپتال نہیں ہے جہاں لوگوں کو اچھے علاج کے لیے جونپور، بنارس کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ شاہ گنج کو ضلع بنانے کا مطالبہ مسلسل کیا جاتا رہا ہے، اس تعلق سے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو نے 2016 میں شاہ گنج میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر صوبہ میں دوبارہ ہماری حکومت آئی تو 100 دن کے اندر شاہ گنج کو ضلع بنا دیا جائے گا۔

مقامی لوگوں میں موجودہ حکومت کے تئیں ناراضگی اور غم و غصہ ہے جہاں ان کا کہنا ہے کہ اس حکومت میں صرف نام تبدیل کرنے کا کام کیا گیا ہے، لیکن بے روزگاری، مہنگائی عروج پر ہے، عوام پریشان ہے، آوارہ مویشیوں نے ان کی کھیتی کو نقصان پہونچا رہے ہیں، اس وجہ شاہ گنج کی عوام اس مرتبہ سپا کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے۔

Last Updated : Dec 26, 2021, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.