ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے حالات کو غیرمعمولی طور پر متاثر کیا ہے، حکومت کی جانب سے جاری کووڈ 19 قوانین کے مطابق اسپتالوں میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
مئو کے سرکاری اسپتالوں میں سینیٹازیشن کا عمل جاری ہے، اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سمیت تمام وارڈ کو مکمل طور سے سنیٹائز کیے جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں یہ عمل روزآنہ کیا جا رہا ہے۔
کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ نے عام زندگی میں ایک بار پھر خوف پیدا کر دیا ہے، سرکاری اسپتالوں میں چند عرصہ قبل مریضوں کی کثیر تعداد نظر آتی تھی، اچانک یہ بھیڑ غائب ہو چکی ہے۔
حکومت کے کووڈ 19 کے سلسلے میں جاری گائیڈلائن کے مطابق لوگ احتیاط برت رہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ کے علاوہ دیگر وارڈ میں مریض بالکل نظر نہیں آرہے ہیں، بلدیہ کی سینیٹازیشن ٹیم کے ذمہ داروں کے مطابق کورونا کی دوسری لہر نے ہر ایک کو محتاط کردیا ہے۔
سوشل ڈسٹینسگ اور احتیاط بے حد ضروری ہے، مئو کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا ویکسینیش کا عمل بھی جاری ہے، اس کے علاوہ کووڈ 19 ٹیسٹ سینٹر پر بھی پہلے کے مقابلے زیادہ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے، مئو ضلع میں احتیاطی طور پر دفع 144 نافذ کر دی گئی ہے۔