ETV Bharat / city

تعلیمی نظام کے 150 برس پورا ہونے پر ریلی - علم و ہنرکا مرکز رہا ہے

بنارس ہمیشہ سے علم و ہنرکا مرکز رہا ہے۔ یہاں کی مٹی اتنی زرخیز ہے کہ ہر محب علم نے یہاں پودے لگائے اور یہ پودے صرف پودے نہ رہے بلکہ تناور درخت بن گئے اور آج برگ وبار لا رہے ہیں۔

علم و ہنرکا مرکز
author img

By

Published : Oct 14, 2019, 7:14 PM IST

مدر ٹریسا، اینی بیسنٹ، کرشنا مورتی، پنڈت مدن موہن مالویہ، سوامی دیانند سرسوتی، سوامی وویکانند غرض ہر صاحب علم نے یہاں پر علم کو فروغ دینے کے مرکز قائم کئے۔

علم و ہنرکا مرکز

سوامی دیانند سرسوتی نے یہاں علم کی بنیاد رکھی اور شہر میں متعدد تعلیمی ادارے قائم کیے۔ ان کا بنایا ہوا ڈی اے وی انٹر اور ڈگری کالج آج بھی طلباء کی تعلیمی تشنگی کو دور کر رہا ہے۔

ان کے اس عمل کو 150 برس مکمل ہونے کے موقع پر شہر میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد آریائی تنظیموں نے حصہ لیا اور خوشیاں منائیں۔ ریلی میں بڑی بڑی شخصیات شامل ہوئیں جن میں آسام اور گجرات کے گورنر بھی شامل تھے۔

سوامی دیانند سرسوتی نے نہ صرف تعلیمی میدان میں کام کیا بلکہ سماجی اصلاح میں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے ہندو عورتوں کی اصلاح جیسے ستی، بیوہ کی شادی، ان کے حقوق حق کے بارے میں بہت کام کیا۔

اسی سلسلے میں جب ریلی کے ایک ذمہ دار برہسپتی آریہ سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے تفصیل سے دیانند سرسوتی اور ان کی خدمات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملک کے تقریبا ہر صوبے سے آریائی تنظیمیں اس ریلی میں شامل ہوئی ہیں۔

Intro:

Body:دیانند سرسوتی کے بنارس میں تعلیمی نظام قائم کرنے کے 150سال پورا ہونے پر ریلی کا انعقاد ۔

بنارس ہمیشہ سے علم وہنرکا مرکز رہا ہے۔ یہاں کی مٹی اتنی زرخیز ہے کہ ہر محب علم نے یہاں پودے لگائے اور یہ پودے صرف پودے نہ رہے بلکہ تناور درخت بن گئے اور آج برگ وبار لا رہے ہیں۔
مدر ٹریسا، اینی بیسنٹ، کرشنا مورتی، پنڈت مدن موہن مالویہ، سوامی دیانند سرسوتی، سوامی وویکانند غرض ہر صاحب علم نے یہاں پر پر علم کو فروغ دینے کے مرکز قائم کئے۔
سوامی دیانند سرسوتی نے یہاں علم کی بنیاد رکھی اور شہر میں متعدد د تعلیمی ادارے قائم کئے۔ ان کا بنایا ہوا ڈی اے وی انٹر اورڈگری کالج آج بھی طلباء کی تعلیمی تشنگی کو دور کر رہا ہے۔
ان کے اس عمل کو 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر شہر میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد آریائی تنظیموں نے حصہ لیا اور خوشیاں منائیں ۔ ریلی میں بڑی بڑی شخصیات شامل ہوئیں جن میں آسام اور گجرات کے گورنر بھی شامل تھے۔
سوامی دیانند سرسوتی نے نہ صرف تعلیمی میدان میں کام کیا بلکہ سماجی اصلاح میں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے ہندو عورتوں کی اصلاح جیسے ستی، بیوہ کی شادی، ان کے حقوق حق کے بارے میں بہت کام کیا۔
اسی سلسلے میں جب ریلی کے ایک ذمہ دار برہسپتی آریہ سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے تفصیل سے دیانند سرسوتی اور ان کی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہوں نے بتایا کہ اس ملک کے تقریبا ہر صوبے سے آریائی تنظیمیں اس ریلی میں شامل ہوئی ہیں ۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.