ETV Bharat / city

راکھی ساونت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - کارروائی

بالی وڈ ادارہ راکھی ساونت کے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے متعلق تبصرے پر کرنی سینا کی جانب سے انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کرنی سینا
راکھی ساونت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
author img

By

Published : May 7, 2020, 7:34 PM IST

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت اپنی اداکاری اور تبصروں کی وجہ سے سرخیوں میں ہوتی ہیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے متعلق ’نازیبا‘ تبصرہ کیاجس کے بعد وزیر اعلیٰ کے حامیوں نے سخت مذمت کی ہے۔

بنارس میں کرنی سینا نے بھی راکھی ساونت کے بیان کی تنقید کی اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پولیس تھانے میں ایک تحریری درخواست پیش کی۔

کرنی سینا کے جنرل سکریٹری وویک سنگھ راٹھور نے کہا کہ ’’ریاست کے سربراہ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’’راکھی ساونت کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے‘‘ اس کے تحت انہوں نے بنارس کے لنکا تھانے کے ایس او سے تحریری شکایت کی ہے اور پولیس نے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.