وزیراعظم نریندر مودی آج اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ میں خاص طور پر نریندر مودی جنگم واڑی مٹھ میں رکھے تقریبا 1400 برس پرانے تاریخی تانبے اور ضیافتی دستاویزات کا مشاہدہ کریں گے۔
ان دستاویزات کے تعلق سے یہ باتیں کہی جاتی ہیں کہ یہ 1400 سال قدیم پرانے دستاویزات ہیں اور یہ دستاویزات بھارت پر حکومت کرنے والے مختلف مسلم ہندو رہنماوں کی جانب سے جنگم باڑی کو سونپے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق یہاں جمع دستاویزات میں سب سے قدیم دستاویزات چھٹی صدی کے بتائے جاتے ہیں، جو کاشی نریش جینند نامی مہاراجہ نے مٹھ کے لیے اس جگہ کو دان میں دیا تھا یہ دستاویزات اس زمین سے متعلق ہیں اور ساتھ ہی یہاں مغلیہ دور حکومت کے فرمانرواں جہانگیر، شاہ جہاں اور اکبر کے تمام ضیافتی دستاویزات بھی محفوظ ہیں۔
مٹھ کے مہاسوامی کا کہنا ہے کہ ان تمام دستاویزات کو الہ آباد ہائی کورٹ نے بھی تصدیق اور ترجمہ کیا ہے۔ مٹھ کی جانب سےاس کی تمام کاپیاں انگریزی میں ترجمہ کراکر ایک کتاب کی شکل دیے کر جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ کے صد سالہ تقریبات میں بھی اس نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کا افتتاح اس وقت ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن نے کیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی یہاں ویر شیوا کمبھ میں حصہ لیں گے۔ اس سفرکے دوران وہ جنگم بابا کی سنجیونی سمادھی کی پوجا بھی کریں گے اور چھٹی صدی سے سولہویں صدی کےدستاویزات بھی دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں:نور خواجہ: ای ٹی وی بھارت، براہ راست خواجہ کے دربار
اس کے علاوہ وزیراعظم یہاں شری سدھانت شخمانی نامی ایک مقالے کا اجرا بھی کریں گے ساتھ ہی وہ شری سدھانت شخمانی نام سے ایک ایپ بھی لانچ کریں گے۔ اس ایپ کا 19 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔