ETV Bharat / city

PM Meets Ukraine-Returned Students: مودی کا یوکرین سے لوٹے طلبہ سے تبادلہ خیال

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 9:54 PM IST

یوکرین سے لوٹے طلبہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ورانسی میں ملاقات کر کے تبادلہ خیال کیا Modi Meets Students Returning from Ukraine۔

Modi Meets Returning Students
Modi Meets Returning Students

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں بابت پور ایئر پورٹ پر یوکرین سے واپس لوٹے طلبہ کی ٹیم سے ملاقات کی اور یوکرین میں ان کے تجربات معلوم کیے اور ملک واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔

مودی انتخابی مہم کے سلسلے میں وارانسی کے آس پاس کے اضلاع میں ریلیوں کو خطاب کرنے کے لئے یہاں آئے تھے۔ ائیر پورٹ پر یوکرین سے لوٹے طلبا و طالبات نے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اپنے تجربات شئیر کیے PM Modi interacts with Ukraine-Returned Students in Varanasi۔

اس ٹیم میں تقریبا 17طلبہ تھے جن میں تین پریاگ راج اور بقیہ وارانسی ڈویژن کے تھے۔

وزیر اعظم نے طلبہ سے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے۔ اس مشکل وقت میں طلبہ نے کافی تحمل اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مصیبت میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کے تعاون کے لیے پہلے بھی کامیاب کوششیں کی ہیں۔ یوکرین سے ہندوستانی شہریوں کے بحفاظت واپسی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:

طلبا و طالبات نے وزیر اعظم کو بتایا کہ یوکرین سے واپسی میں ملک کے پرچم نے ان کی کافی مدد کی۔ دنیا میں ہندوستان کا اتنا رسوخ ہے کہ یوکرین سے نکلنے کی کوشش کر رہے دیگر ممالک کے شہریوں نے بھی ترنگے کو اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بھارتی ہونے پر فخر ہے۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.