ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کی صدارت میں کلیکٹریٹ آڈیٹوریم میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔
یہ میٹنگ محکمہ چکبندی کا جائزہ لینے کے لیے ہوئی جس میں ضلع مجسٹریٹ نے پانچ برس سے زائد زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو افسران اور ملازمین کام صحیح سے اور وقت پر مکمل نہیں کررہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے حکومت کو خط لکھا جائے۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی کہ ڈی ڈی سی، ایس او سی سمیت دیگر تمام محکمہ چکبندی کے افسران ہر روز عدالت میں بیٹھ کر مقدمات کو جلد از جلد حل کریں۔
جائزہ کے دوران سب سے زیادہ زیرِ التوا مقدمات ڈی ڈی سی اور ایس او سی کے پاس پائے گئے جس پر ضلع مجسٹریٹ نے برہمی کا اظہار کیا اور مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ جو افسران اور ملازمین کام صحیح سے اور وقت پر مکمل نہیں کر رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے حکومت کو خط لکھا جائے۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جن دیہاتوں کا چکبندی کے بعد ان کا قبضہ تبدیل نہیں کیا گیا ہے وہاں موقعے پر وہ ایس ڈی ایم اور سی او چکبندی جاکر قبضہ تبدیل کرائیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ انتظامیہ کے اصول کے مطابق عوامی مفاد میں کام کریں تاکہ عوام کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔